حُسن و جَمالِ مُصطفٰے ﷺ اور مصری عورتیں

امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : وہ مصر کی عورتیں جنہوں نے یوسف علیہ السلام کو دیکھ کر چھریاں اپنی انگلیوں پر چلا لیں، اگرمحمد صلی اللہ علیہ و سلم کو ایک نظر دیکھ لیں تو چھریاں اپنے دلوں پر چلائیں۔ 17760235_641802682672122_4104756267037237584_nحسان بن ثابت نے کہا: وَ اَجْمَلَ مِنْكَ لَمْ تَلِدِ النِّسَآءُ وَ اَحْسَنَ مِنْكَ لَمْ تَرَقَطُّ عَيْنِيْ !
یعنی یا رسول اﷲ ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) آپ سے زیادہ حسن و جمال والا میری آنکھ نے کبھی کسی کو دیکھا ہی نہیں اور آپ سے زیادہ کمال والا کسی عورت نے جنا ہی نہیں۔


كَاَنَّكَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ خُلِقْتَ مُبَرَّئً مِّنْ کُلِ عَيْبٍ !
(یا رسول اﷲ ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) آپ ہر عیب و نقصان سے پاک پیدا کئے گئے ہیں گویا آپ ایسے ہی پیدا کئے گئے جیسے حسین و جمیل پیدا ہونا چاہتے تھے۔
رحمت عالم جب اپنے یار غار کے ساتھ ام معبد کے دروازے پر پہنچے کہا اماں، میرے یار کو بھوک لگی ہے کیا کچھ کھانے کو مل سکتا ہے
ام معبد کہتی ہیں اتنا حسین چہرہ ایسا بابرکت چہرہ کہ جس نے سارے گھر کے در و دیوار روشن کر دیے
کہا بیٹا گھر میں کچھ نہیں بکریاں چرنے کے لیے گئی ہیں
سراج منیر کی نظر صحن میں بندھی ایک لاغر بکری پر پڑی
فرمایا اماں اگر اجازت دو تو اس کا دودھ دھو لیں
ام معبد کہتی ہیں اس نے تو ایک عرصہ ہوا دودھ دینا چھوڑ دیا ہے
کہا اماں تو اجازت تو دے
اسے کیا پتا آج اس کے گھر کون آیا ہے، اسے کیا پتہ کہ یہ جہاں جاتا ہے رب کی رحمتیں ساتھ جاتی ہیں
ام معبد بیان کرتی ہیں اتنے خوبصورت چہرے کے اصرار پر انکار کی جرت نہ ہوئی
کہا ٹھیک ہے بیٹا دیکھ لو اگر دو چار دھاریں دودھ کی نکل آئیں
ہائے! پاک پیغمبر کو مبارک ہاتھوں نے بکری کے تھنوں کو چھوا
ہاں وہی ہاتھ جو اٹھتے تو ابر رحمت برسنے لگتا
جو انگلی اٹھتی تو چاند کٹنے لگتا
جو انگلی پھرتی تو بادل پھٹنے لگتا
یوں محسوس ہوا بکری کو انہی ہاتھوں کے چھونے کا انتظار تھا
فرمایا اماں برتن لاؤ، ام معبد چھوٹا سا برتن اٹھا لائی
وہ بھر گیا، کہا اور برتن لاؤ حتی کہ گھر کے سبھی برتن دودھ سے بھر گئے
وہ بکری نبی رحمت کے ہاتھوں کے لمس کو محسوس کرنے کے بعد اٹھارہ سال زندہ رہی،لیکن کبھی اس کا دودھ خشک نہ ہوا
صحابہ کرام مسجد نبوی میں بیٹھے آپس میں گفتگو کر رہے ہیں
کوئی کہتا ہے کہ آدم علیہ السلام کی بڑی شان ہے اللہ نے صفی اللہ بنایا
کوئی کہتا ہے ابراہیم کی بڑی شان ہے اللہ بے خلیل اللہ بنایا
کوئی کہتا ہے موسی کی بڑی شان ہے اللہ نے کلیم اللہ بنایا
کوئی کہتا ہے عیسی کی بڑی شان ہے اللہ نے روح اللہ بنایا
اتنے میں رسول پاک تشریف لائے فرمایا میرے صحابہ میں نے تمہاری گفتگو سنی ہے
کسی نے کہا آدم بڑی شان والے ہیں اللہ نے صفی اللہ بنایا
بالکل ایسا ہی ہے
کسی نے کہا ابراہیم بڑی شان والے اللہ نے خلیل اللہ بنایا
بالکل ایسا ہی ہے
کسی نے کہا موسی بڑی شان والے اللہ نے کلیم اللہ بنایا
بالکل ایسا ہی ہے
کسی نے کہا عیسی کی بڑی شان ہے اللہ نے روح اللہ بنایا
بالکل وہ بھی ایسے ہی ہیں
پر میرے صحابہ سن لو “انا حبیب اللہ “
میں اللہ کا حبیب ہوں
پاک پیغمبر نے فرمایا، کل قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہو گا، آدم سے لے کر عیسی تک تمام انبیاء میرے جھنڈے کے نیچے ہوں گے، پر سن لو میں فخر نہیں کرتا
معراج کا موقع ہے اللہ نے بیت المقدس میں تمام انبیاء کو جمع فرمایا اب وقت آیا نماز ادا کرنے کا
دیکھتے ہیں آج کون امامت کرواتا ہے, سارے انسانوں کے باپ آدم امامت کرواتے ہیں
ساڑھے نو سال دن رات رب کی توحید کا ہوکا دینے والے نوح علیہ السلام امامت کرواتے ہیں
رب کی توحید کے لیے آتش نمرود میں پھنکے جانے والے ابراہیم علیہ السلام امامت کرواتے ہیں
رب کی توحید کے لیے فرعون جیسے جابر سے ٹکرانے والے موسی علیہ السلام امامت کرواتے ہیں
دیکھتے ہیں آج نبیوں کا امام کون بنتا ہے
سارے انبیاء جمع ہیں، جبرائیل نے محمد کا ہاتھ پکڑا اور آگے مصلے پر کھڑا کر دیا
اے رب کے حبیب! جہاں تم موجود ہو وہاں کوئی دوسرا امام نہیں بن سکتا
نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا
جنت میں ایک مقام ہے جسے مقام محمود کہتے ہیں، جو اللہ پاک نے اپنے ایک خاص بندے کے لیے مخصوص فرمایا ہے، اور میں امید رکھتا ہوں وہ بندہ میں ہوں، اس لیے تم میرے لیے اللہ سے مقام محمود کا سوال کرو
اقبال نے کیا خوب کہا، فرمایا
یہ پہول نہ ہوتا تو کلیوں کا تبسم بھی نہ ہوتا
یہ گل نہ ہوتا توبلبل کا ترنم بھی نہ ہوتا
نقش ہستی پہ یہ غنچے بھی پریشان ہوتے
رخت بردوش پہ سب دست وگریبان ہوتے
بزم توحید کے نعروں میں تردد ہوتا
نہ دست و جبل توحید کے حدی خواں ہوتے
نہ مزین تیرے ذکر سے بیاباں ہوتے
حصول وحی میں موسی طور پر پہنچے
پر کیا عجب جو وحی تیرے حضور پر پہنچے.

منقول تحریر

Posted By: محمد عثمان


:سیرتِ رسول ﷺ  پر مزید تحریریں پڑھیں
حُسن و جَمالِ مُصطفٰے ﷺ اور یہودی کا لڑکا
حُسن و جَمالِ مُصطفٰے ﷺ اور قیدی جرنیل
حُسن و جَمالِ مُصطفٰے ﷺ اور مصری عورتیں


مزید اچھی اچھی تحریریں پڑھنے کیلئے ہمارا پیج عشقِ حقیقی وزٹ کریں

Advertisements

3 thoughts on “حُسن و جَمالِ مُصطفٰے ﷺ اور مصری عورتیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s